شیخ رشید احمد مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے ،یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے،پوری قوم جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منائے گی:سربراہ عوامی مسلم لیگ

شیخ رشید احمد مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے ،یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے ...
شیخ رشید احمد مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے ،یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے،پوری قوم جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منائے گی:سربراہ عوامی مسلم لیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپندی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمن پر برستے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے،آج شہبازشریف نے بھی اس کی تائید کی ہے لیکن ساری قوم عمران خان کی قیادت میں14 اگست کونئے پاکستان کا جشن آزاد ی پورے جوش و خروش سے منائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہمولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ وہ 14 ا گست کویوم آزادی نہیں کچھ اورمنارہے ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے،آج شہبازشریف نے بھی اس کی تائید کی ہے ،یہ وہ شریف خاندان ہے جس کا مجیب الرحمن ہیرو ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ تیرہ اگست کی رات لال حویلی کے باہر تاریخی جشن آزادی ہوگا جبکہ ساری قوم عمران خان کی قیادت میں چودہ اگست کونئے پاکستان کا جشن آزاد ی منائے گی ۔شیخ رشید احمد نے اس موقع پرپاکستان زندہ باد ،عوام زندہ باد ،اسلام زندہ آباد ، جشن آزاد ی زندہ باد کے پر جوش نعرے بھی لگائے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ  جمہوریت پر شب خون برداشت نہیں کیا جا سکتا،جعلی وزیر اعظم کو اس باوقار منصب پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں گے ،نوازشریف کوپیغام دیناچاہتے ہیں ہم باہر آپکی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے ، یہ الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا ہے ،ہمارے کارکنوں نے قانون کی عملداری ،آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دیں،ہم اس آزادی کا تحفظ کرینگے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر سال چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -