فرینڈ شپ ڈے منانے کے بہانے 2افراد کی 16سالہ طالبہ سے مچھلی فارم پر اجتماعی زیادتی

فرینڈ شپ ڈے منانے کے بہانے 2افراد کی 16سالہ طالبہ سے مچھلی فارم پر اجتماعی ...
فرینڈ شپ ڈے منانے کے بہانے 2افراد کی 16سالہ طالبہ سے مچھلی فارم پر اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈوم بیولی کے علاقہ میں2افراد نے فرینڈ شپ ڈے منانے کا کہہ کر 16سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے ،پولیس نے لڑکی کی درخواست پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرینڈ شپ ڈے منانے کاکہہ کر 16 سالہ لڑکی کے ساتھ گئے نو جوانوں نے اس کا ریپ کیاہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزموں میں سے ایک کی عمر 18 اور دوسرے کی 22 سال ہے۔ دونوں نوجوان لڑکی کو جانتے ہیں۔ڈوم بیولی پولیس تھانے کے انسپکٹر وی ایم پوار نے بتایا کہ دونوں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں لڑکوں نے پیر کی شام لڑکی سے رابطہ کیا اور اسے فرینڈ شپ ڈے منانے کیلئے باہر چلنے کو کہا کیونکہ لڑکی دونوں کو جانتی تھی۔ اس لئے وہ ان کے ساتھ چلی گئی۔موٹر سائیکل پر وہ لڑکی کو ڈومبیولی میں ایک مچھلی فارم کے پاس کسی سنسان کمرے میںلے گئے اور مبینہ طور پر اس سے ریپ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزموں نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی سے اس معاملے کا ذکر کیا تو وہ اسے جان سے مار دیں گے اور اسے اس کے گھر چھوڑ دیا۔افسر نے بتایا کہ متاثرہ نے ڈوم بیولی پولیس تھانہ میں اس کی درخواست دی ہے۔ جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم جس کی عمر 22 سال ہے۔ وہ مچھلی فارم کا کاروبار کرتا ہے۔جبکہ دوسرا کالج میں پڑھتا ہے۔