خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات ہیں کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائیں:نواف بن سعید المالکی

خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات ہیں کہ حجاج کرام اور ...
خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات ہیں کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائیں:نواف بن سعید المالکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے سعودی عرب کو بیت اللہ کا حج کرنے والوں کی خدمت کا شرف بخشا ہے، خادم حرمین شریفین اور ان کی ولی عہد کی تعلیمات یہی ہیں کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔

ان خیالات کااظہارسعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نگران وزیر مذہبی امورمحمدیوسف شیخ بھی موجود تھے ۔سعودی سفیرنواف سعیدالمالکی نے کہاکہ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے پاکستان سے کچھ افراد کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کروایا جارہا ہے، جو درحقیقت سعودی عرب کی طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اسلامی اخوت اور سلامتی کا پیغام ہے، سعودی حکومت حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے سعودی عرب نے اپنے تمام تر وسائل حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے وقف کردیے ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض باآسانی ادا کرسکیں۔اس موقع پر نگران وزیرمذہبی امور محمد یوسف شیخ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں،سعودی عرب کی طرف سے کچھ پاکستانیوں کو بطور شاہی مہمان حج کروانا خادم حرمین شریفین کی پاکستانیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔بعد ازاں حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو سعودی سفیر کی طرف سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔