نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیسے آدمی ہیں؟سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی کا پنجاب کے ”پرندوں“ کے بارے میں اہم انکشاف

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیسے آدمی ہیں؟سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن ...
نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیسے آدمی ہیں؟سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی کا پنجاب کے ”پرندوں“ کے بارے میں اہم انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کہنہ مشق صحافی اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ کے پی کے کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان بھلے آدمی ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے پرندوں میں سے کسی کاانتخاب نہ کیا جائے کیونکہ پرندے اڑ جائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کیلئے نامزد محمود خان بھلے آدمی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے دور میں جب وہ صوبائی وزیر تھے انہوں نے فنڈز اپنے ذاتی اکاﺅنٹس میںمنتقل کردیئے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ غلطی ہوگئی اور انہوں نے وہ فنڈز واپس کردیئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کا ہونا چاہئے اور اس کی پارٹی کے ساتھ وفاداری ہونی چاہئے ۔ پرندے نہ ہوں کیونکہ پرندے اڑ جائیں گے ۔ اس لئے اچھی طر ح سوچ سمجھ کرفیصلہ کر نا چاہئے کیونکہ ایک دفعہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرکے پھر آپ اس کو آسانی کے ساتھ نہیں نکال سکتے اور اس کے لئے بڑے جتن کرنے پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پرندوں میں سے کسی کو اس عہدے کے لئے منتخب نہیں کیا جانا چاہئے خواہ کتنے پڑے لکھے ہوں اور خواہ کتنے جوان ہی کیوں نہ ہوں؟

مزید :

قومی -