عمران خان کس لئے انتہائی کنفیوژن کا شکار ہیں؟ تجزیہ کار ہارون الرشید نے وجہ بتا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے انتہائی کنفیوژن کا شکار ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے عمران خان اس وقت انتہائی کنفیوژن کا شکار ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے چھوٹی سے لسٹ ہے۔ عمران خان کو اس میں سے کسی کا فیصلہ کرکے اعلان کردینا چاہئے ۔ اگر ایسا نہ کیاگیا تو پھر مزید سازشیں پیدا ہونگی اور بے چینی پھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی تک کسی کے نام کا اعلان نہیں کررہے ۔ اس لئے صاف ظاہر ہے کہ وہ کنفیوژن کا شکار ہیں۔