پاکستان پیپلزپارٹی کا عدلیہ مخالف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کا عدلیہ مخالف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی کا عدلیہ مخالف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ اسلام آبادکے حتجاج میں عدلیہ مخالف استعمال کی گئی زبان سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ اسلام آبادکے حتجاج میں عدلیہ مخالف استعمال کی گئی زبان سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہیں،پارٹی سیاست میں ذاتی عناد اورہتک آمیز زبان کے خلاف ہے اوررہے گی،پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے،پیپلز پارٹی عوامی مسائل پر رائے دینے کے ساتھ ساتھ انکے حل کیلئے کوششیں کرتی ہے، پارٹی کبھی بھی نازیبا زبان کے استعمال کی حمایت نہیں کرتی۔

واضح رہے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران عدلیہ مخالف نعرے لگانے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں میں دہشتگردی کی دفعات شامل بھی شامل کی گئی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد