عمران خان حکومت بنائیں اورعوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں،خورشیدشاہ

عمران خان حکومت بنائیں اورعوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں،خورشیدشاہ
عمران خان حکومت بنائیں اورعوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں،خورشیدشاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان حکومت بنائیں اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں،انتخابات کے بعد بلاول نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول کااپوزیشن میں بیٹھنے کابیان سیاسی بالغ نظری کاثبوت ہے،انتخابات کے بعد بلاول نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی،ہم عمران خان کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں، نئی حکومت کواپنے وعدے پورے کرنے چاہیئے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ہاو¿سزکواستعمال نہ کرنے سے فرق نہیں پڑےگا،مثبت جمہوری سوچ کے ساتھ پارلیمانی سیاست کریں گے، (ن) لیگ نے جمہوریت کی حمایت کی وجہ سے مدت پوری کی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد