کر اچی پولیس کا افسرمنشیات فروش کے سامنے با ادب حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، شیرپاؤ کالونی کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی پولیس افسران کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویریں سامنے آگئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی سمیت 25 سے زائد مقدمات میں ملوث ملزمان کی پولیس افسران کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں۔ جن میں ڈی ایس پی کو باادب ہاتھ باندھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان ڈی آئی جی سمیت دیگر افسران کے ساتھ بھی میڈیکل کیمپ میں تصاویر بنواتے رہے۔