فیصل آباد :ناکے پر نہ رکنے کی سزا،پولیس اہلکاروں نے 2نوجوانون کی جان لے لی

فیصل آباد :ناکے پر نہ رکنے کی سزا،پولیس اہلکاروں نے 2نوجوانون کی جان لے لی
فیصل آباد :ناکے پر نہ رکنے کی سزا،پولیس اہلکاروں نے 2نوجوانون کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے اپنے ہی پیٹی بند بھائی کے بیٹے کی جان لے لی۔ فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ رات ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی، مارے گئے دونوں نوجوانوں کے ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الائیڈ موڑ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق افسو ناک واقعہ گزشتہ رات تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جن میں سے ارسلان نامی نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ عثمان کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جو رات گئے دم توڑ گیا، عثمان پولیس کانسٹیبل کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -