مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی شہید، 8 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی شہید، 8 زخمی
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی شہید، 8 زخمی

  

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید جب کہ 8 زخمی ہوگئے،شہید ہونے والوں میں 2 حاملہ خواتین اور ایک 18 ماہ کی بچی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوگئے، فضائی حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، محکمہ صحت غزہ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں 2 حاملہ خواتین اور ایک 18 ماہ کی بچی شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے افراد اسرائیل پر راکٹ حملے میں ملوث تھے اور ان کا تعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے ہے۔

مزید : بین الاقوامی