جاپان میں بارش کا قہر، 88 افراد کی موت،19 لاکھ بےگھر2000سے زائد لاپتہ
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی جاپان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور بھاری لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں اب تک کم از کم 88 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ان کے علاوہ كوراشیكي شہر میں 2000 سے زیادہ لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور دس سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔
مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کےکام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔