خورشید شاہ سپیکر قومی اسمبلی اور شہبازشریف ۔۔۔“ سینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بڑا دعویٰ کردیا

خورشید شاہ سپیکر قومی اسمبلی اور شہبازشریف ۔۔۔“ سینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ...
خورشید شاہ سپیکر قومی اسمبلی اور شہبازشریف ۔۔۔“ سینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ ہم پر امیدہیں کے خورشید شاہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے جبکہ وزیر اعظم کے لئے پیپلز پارٹی شہباز شریف کو ووٹ دیگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر کہ ہم پر امید ہیں کہ خورشید شاہ سپیکر منتخب ہوجائیں گے اور پیپلز پارٹی وزیر اعظم کے لئے شہبازشریف کوووٹ ڈالے گی ۔احتجاج کے حوالے سے ساری تجاویز موجود ہیں۔اس دفعہ سیاسی جماعتیں مل کر دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرنے لگی ہیں۔ اس نظام میں آرٹی ایس کی ناکامی بہت بڑی زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 6بجے کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کون ذمہ دارہے ۔بلاول بھٹو کو لیاری میں 8دن کے بعد فارم 45دیاگیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمان میں ایک کمیشن بنایا جائے جس میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہو۔ وہ کمیشن اس کی تحقیقات کرے اور جن لوگوں کی وجہ سے دھاندلی ہوئی ہے ان کو سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو مستعفی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے احتجاج میں چیف جسٹس کے خلاف جو نعرے لگائے گئے ہم ان کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -