A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم خان درانی پر حملے میں ملوث ملزمان بنوں سے گرفتار

سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم خان درانی پر حملے میں ملوث ملزمان بنوں سے گرفتار

Aug 09, 2018 | 22:01:PM

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم خان درانی پر حملے میں ملوث ملزمان کو بنوں سے گرفتار کرلیا گیا۔بنوں میں ا سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی اور پی کے 89 کے امیدوار شیرین مالک پر حملے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا۔

ملزمان کے نام صدیق اللہ اور قدر ایازہیں اورتعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے جبکہ انہوں نے دوران تفتیش اکرم خان درانی اور پی کے 89 کے امیدوار شیرین مالک پر حملوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔تفتیش میں ملزمان نے مزید حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کیا اور بتایا کہ انتخابی مہم میں تخریب کاری کے لئے ان کے کچھ ساتھی افغانستان سے بھی آئے تھے۔ا سپیشل پولیس یونٹ حکام کے مطابق جلد ہی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں