پی ٹی آئی نے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ وہ متحدہ اپوزیشن کے مطالبے پرپارلیمانی کمیشن بنانے کو تیار ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،ہم ان کے مطالبے پر تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ آج متحدہ اپوزیشن کا پہلا مطالبہ سامنے آیا جس میں حکومت کے حلف اٹھاتے ہی دھاندلی کے الزامات پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔