پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ، ایسی وضاحت مانگ لی کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ، ایسی وضاحت مانگ لی کہ تحریک ...
پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ، ایسی وضاحت مانگ لی کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ بشری بی بی کی جائیداد چھپانے اور ٹیریان وائٹ  کو اپنی بیٹی ظاہر نہ کرنے پر وضاحت کے لئے نوٹس جاری کر دیا ۔  

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی،انہوں نے کاغذات نامزدگی فارم میں  اپنی اہلیہ بشری بی بی کی جائیداد کا ذکر نہیں کیا جبکہ لندن میں رہائش پذیر لڑکی ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے لیکن کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بیٹی کا بھی ذکر نہیں کیا اس لیے صادق و امین نہیں رہے۔درخواست کے جواب میں پشاور ہائی کورٹ نے وضاحت کے لیے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 35 بنوں سے حالیہ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : قومی