روسی سفیر کی عمران خا ن سے ملاقات ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد  ،ماسکو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں:الیکسی دیدوف

روسی سفیر کی عمران خا ن سے ملاقات ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد  ،ماسکو ...
روسی سفیر کی عمران خا ن سے ملاقات ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد  ،ماسکو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں:الیکسی دیدوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں متعین  روس کے سفیر کی بنی گالہ آمد،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین روسی سفیر الیکسی دیدوف نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور الیکشن 2018 میں ان کی پارٹی کی بھرپور کامیابی مبارکباد دی ہے ۔روسی سفیر الیکسی دیدوف کا عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں،روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستان پائلٹس کے خصوصا شکرگزار ہیں۔روسی سفیر نے کہا ماسکو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے، روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے،دہشت گردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  باہمی تعاون کی راہ میں حائل مسائل کے فوری حل کی تدبیر کرنا ہوگی، پاکستانی اور روسی بینکوں کے مابین براہ راست روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس موقع پر عمران خان نے روس  کی جانب سے مبارکباد پر الیکسی دیدوف  کا شکریہ اداکیا  اور کہا کہ میں اور میری حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں،روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینا چاہیں گے، امریکی انتظامیہ سمجھ چکی ہے کہ افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -