پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاڈیمزفنڈز میں عطیہ دینے کااعلان

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاڈیمزفنڈز میں عطیہ دینے کااعلان
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاڈیمزفنڈز میں عطیہ دینے کااعلان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے مہمند اور بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کیلئے عوام سے فنڈزدینے کی اپیل کی گئی جس کے بعدسول ایوی ایشن کا ڈیمز فنڈز میں عطیہ دینے کااعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن افسران 2روزکی تنخواہ ڈیمزفنڈمیں جمع کرائیں گے، سول ایوی ایشن کاعملہ ایک روزکی تنخواہ جمع کرائے گا،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اس کارخیر کیلئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیاہے جبکہ اس وقت ڈیمز فنڈز میں812,043,593 (اکیاسی کروڑ بیس لاکھ تینتالیس ہزار پانچ سو ترانوے روپے) جمع ہو چکے ہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور