اب تک 20 بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی خاتون ، بھوت سے بچے کی خواہش مند

اب تک 20 بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی خاتون ، بھوت سے بچے کی خواہش ...
اب تک 20 بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی خاتون ، بھوت سے بچے کی خواہش مند

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکثر کچھ لوگ ایسا دعوی کردیتے ہیں ، جن پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے ۔ ایک ایسا ہی دعوی امریکہ کی ایک 30 سالہ خاتون نے کیا ہے ، جس پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہے ۔ البتہ دعوی کرنے کے بعد یہ خاتون میڈیا کی سرخیوں میں ضرور آگئی ہے ۔ ایمتھسٹ ریئلم نامی ایک خاتون نے کچھ ایسا دعوی کیا ہے ، جس کو پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔

دی سن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ 11 سالوں میں 20 بھوتوں کے ساتھ سیکس کیا ہے ۔ یہی نہیں اس خاتون نے دعوی کیا ہے کہ وہ اب ایک بھوت کے ساتھ سیریس ریلیشن شپ میں ہے اور ایک گھوسٹ بے بی ( بھوت سے بچہ ) چاہتی ہے ۔خیال رہے کہ یہ خاتون ایک تانترک ہے اور وہ بھوتوں کے ساتھ سیکس کرنے کی خاطر انسانوں سے کبھی تعلقات میں نہیں رہنے کا بھی اعلان کرچکی ہے ۔ ایمتھسٹ ریئلم کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا گھومنے گئی تھی ، جہاں ایک دن جب وہ جنگل سے گزر رہی تھی تو اس کو عجیب سی طاقت کا احساس ہوا ، جس کے بعد اس کو احساس ہوگیا کہ ایک نیا عاشق مل گیا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ اب اس کی دوستی کافی گہری ہوچکی ہے ۔خاتون نے پہلی مرتبہ بھوت کے ساتھ سیکس کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے منگیتر کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ ہوئی تھیں ، وہ کچھ کام سے شہر سے باہر گیا ہوا تھا ۔ میں نے بھوتوں کو راغب کرنے کیلئے کافی چھوٹے اور بھڑکیلے کپڑے پہنے ، جس کے بعد مجھے ایک عجیب سا احساس ہوا اور یہی میرا اس بھوت کے ساتھ سیکس کا پہلا تجربہ تھا 

مزید : مافوق الفطرت