مریم اورنگزیب اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز سے کیا چیز لیکر باہر آتی ہیں؟اہم انکشاف کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کا اڈیالہ جیل میں حوصلہ بہت بلندہے ۔ جب میں وہاں جاتی ہوں تو جذباتی ہو جاتی ہوں لیکن مریم نواز سے حوصلہ لیکر جیل سے باہر آتی ہوں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوازشریف جو کہتے تھے الیکشن میں وہی ہوا ہے ۔ نوازشریف کو اس قسم کے نتائج کی توقع نہیں تھی ۔نوازشریف کے عزم اور جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ وہ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ مضبوط ہو تا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پالیسی اور نواز شریف کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ شہباز شریف تمام معاملات نوازشریف کے ساتھ ڈسکس کرتے ہیں اور اس کے بعد فیصلہ ہوتا ہے ۔فواد چودھری سے پارلیمانی کمیشن کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کو بیان دینے کی کوئی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف وہی کرے جو 80اورنوے کو دہائی میں ہوا تھا ۔ انہوں نے وہ سیاست شروع کردی ہے جو ہم نے پاکستان سے ختم کردی تھی ۔ اس کے سوا وہ کچھ بھی نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمان میں جارہے ہیں۔ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے ہیں ۔ ہم نے پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے ۔ پیچھے نہیں لیکر جانا ۔ہمارے مطالبات ظاہر ہیں ۔ہم نے آئینی اور جمہور ی طریقے سے اپنے مطالبات پیش کئے ہیں اور جو حکومت وقت ہوگی وہ ان معالات کو دیکھے ۔ مریم نواز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی جیل میں تمام ملاقاتوں میں موجود ہوتی ہیں ۔ جب میں وہاں جاتی ہوں تو ان سے حوصلہ لیکر جیل سے باہر آتی ہوں۔این آر او لینا ہوتا تو نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ جیل میں نہ ہوتے ۔نوازشریف ، مریم اور کیپٹن صفدر پاکستان اور پاکستان کے عوام کی خاطر جیل میں ہیں اس لئے ایسی بات کرنا بھی مضائقہ خیز ہے ۔