سکول کا یہ ٹیچر چھپ چھپ کر لڑکیوں کے ساتھ ایسا کام کرتے پکڑا گیا کہ والدین نے موقع پر ہی درگت بنا ڈالی
نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک سرکاری سکول میں تعینات استاد نے اپنی کمسن طالبات کے ساتھ انتہائی بے حیائی اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کر دیا، مگر اسے موقع پر ہی ایسی سزا بھی مل گئی کہ آئندہ کبھی بھول کر بھی ایسی بیہودگی کے متعلق نہیں سوچے گا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سکول کے ایک کمرے میں طالبات لباس تبدیل کر رہی تھیں کہ ان کا شیطان صفت استاد ایک کھڑکی کے پیچھے چھپ کر انہیں دیکھنے لگا۔ جب ایک طالبہ کی اس پر نظر پڑی تو اس نے شور مچا دیا جس پر باقی طالبات بھی خبردار ہو گئیں اور جلد ہی ان میں سے کچھ گھبرائی ہوئی حالت میں اپنے والدین کے پاس شکایت لے کر جا پہنچیں۔
جب والدین کو پتا چلا کہ استاد نے ایسی بے حیائی کا مظاہر کیا ہے تو وہ بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر سکول پہنچ گیا۔ بس پھر کیا تھا، جس کے ہاتھ میں جو آیا اٹھا کر بدفطرت استاد کی مرمت شروع کر دی۔ زیادہ تر خواتین نے اپنے جوتے کا استعمال کیا اور جی بھر کر اس شیطان کی دھلائی کی۔
مشتعل والدین نے اسی پر اکتفاءنہیں کیا بلکہ ملزم استاد اور اس کی مدد کرنے والے ہیڈماسٹر کے خلاف پولیس کے پاس بھی شکایت درج کروائی۔ مقامی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ دونوں کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں کو خلاف قانونی کاروائی بھی جاری ہے۔