لاہورملتان سے محنت مزدوری کے لیے آنے والے نو جوان کی جان لے گیا

لاہورملتان سے محنت مزدوری کے لیے آنے والے نو جوان کی جان لے گیا
لاہورملتان سے محنت مزدوری کے لیے آنے والے نو جوان کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کاہنہ کے علاقہ میں 20سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میںلے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ملتا ن سے محنت مزدوری کے لیے آیا ہوا 20سالہ عنصر اپنے بھائی کے ساتھ بطور مزدور ایک زیر تعمیرمکان میں کام کررہا تھا کہ سوئچ بورڈ میں تار لگانے کے دوران کرنٹ کا شدید جھٹکا لگنے سے گر کر بے ہوش ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی ۔ ہسپتال انتظامیہ نے اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی جس پر انہوں نے پہنچ کرلا ش قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کے لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے انکار کردیا ہے کیونکہ مرنے والا حادثاتی طور پر مرا ہے نہ کے کسی نے اسے جان بوجھ کر مارا ،علاوہ ازیں عنصر کی میت اس کے آبائی گاﺅں ملتان لے گئے ۔