’اگر کوئی بھی مرد مجھے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصویر بھیجے تو یہ جواب دیتی ہوں‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، جان کر اس طرح کے کام کرنے والے مرد واقعی ڈر جائیں

’اگر کوئی بھی مرد مجھے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصویر بھیجے تو یہ جواب دیتی ...
’اگر کوئی بھی مرد مجھے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصویر بھیجے تو یہ جواب دیتی ہوں‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، جان کر اس طرح کے کام کرنے والے مرد واقعی ڈر جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فینکس(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا مسئلہ بہت عام ہے۔ اوباش لوگ اس بات میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے کہ جسے جی چاہا فحش تصویر بھیج دی، کوئی پوچھنے والا جو نہیں۔ تو کیوں نا خواتین خود ہی ایسے اوباشوں کا دماغ ٹھکانے لگائیں، مگر کیسے؟ یہ جاننے کے لئے امریکی خاتون جنجر بینکس سے ملئے، جو فحش تصویریں بھیجنے والے مردوں کا ایسا علاج کر رہی ہیں کہ جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا ہے۔
ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی جنجر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ جب بھی کوئی مرد انہیں اپنی برہنہ تصویر بھیجتا ہے تو وہ اسے ڈیلیٹ کر کے اس بات کو بھول جانے کی کوشش کرنے کی بجائے فوری طور پر اُسے جواب دیتی ہیں۔ انہوں نے ایک مرد کے ساتھ اپنی ایک ایسی ہی گفتگو کا سکرین شاٹ بھی شئیر کیا۔ جب اس اجنبی شخص نے انہیں اپنی غیر اخلاقی تصویر بھیجی تو جنجر نے اسے کچھ یوں جواب دیا:
جنجر: کیا تم نے مجھے کسی بچے کے پوشیدہ عضو کی تصویر بھیجی ہے؟
اجنبی: کیا بکواس ہے؟ نہیں۔ تمہارے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟
جنجر: یہ تو کسی بچے کا پوشیدہ عضو لگ رہا ہے۔ میں پولیس کو اطلاع دے رہی ہوں
اور، اس کے ساتھ ہی جنجر نے ویب سائٹ CyberTipline کے رپورٹ فارم کا ایک سکرین شاٹ بھی اس اجنبی شخص کو بھیجا جس میں لکھا ہے کہ وہ ”بچوں سے متعلقہ فحش مواد“ رکھنے اور پھیلانے کی شکایت درج کروا رہی ہیں۔
یقیناً آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ ذہین خاتون گندی ذہنیت والے مردوں کو کس طرح سبق سکھا رہی ہیں۔ یہ ان کے لئے دہری تکلیف کا سامان پیدا کر رہی ہیں۔ ایک تو ان کی بھیجی گئی تصویرکو کسی بچے کے پوشیدہ عضو کی تصویر قرار دے کر ان کے دل پر چھریاں چلا رہی ہیں اور دوسری جانب تصویر بھیجنے والے کے خلاف ”بچوں سے متعلقہ فحش مواد “ رکھنے اور پھیلانے کی شکایت بھی درج کروا رہی ہیں۔ جنجر کا کہناہے کہ جس پر بھی انہوں نے یہ حربہ استعمال کیا ہے اس نے کبھی بھول کر بھی ان سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -