ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شجر کاری مہم کا آغاز

ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شجر کاری مہم کا آغاز

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ حکام نے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کی ہدایت پر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ائیر پورٹ منیجر مبارک شاہ نے کارگو کمپلیکس ملتان ائیر پورٹ کے لان میں پودا لگایا اور اجتماعی دعا بھی کی گئی اس(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

موقع پر مبارک شاہ نے خطاب کرتے ہوئے شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور وزیرآعظم پاکستان، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخت اگاو مہم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کارگو کمپلیکس میں 250 پودے لگانے کا اعلان کیا اس موقع پر ائیر لائنز اور دیگر ائیر پورٹ پر خدمات انجام دینے والے اداروں کے سربراہوں نے شجر کاری مہم پروگرام میں شرکت کی جبکہ پودے لگانے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا گیا شجر کاری مہم میں اے ایس ایف، پی آئی اے، ائیر بلیو، شاہین ائیر پورٹ سروسز، حبیب بینک ائیر پورٹ برانچ کے سٹاف سمیت بڑی تعداد میں سی اے اے سٹاف نے شرکت کی۔

ملتان ائیر پورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -