فورتھ جنریشن کے انتہائی مقبول فون ”نوکیا 105“ کی پاکستان میں دستیابی کا اعلان

فورتھ جنریشن کے انتہائی مقبول فون ”نوکیا 105“ کی پاکستان میں دستیابی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر) پاکستان،08 اگست، 2019: ہوم آف نوکیا فونز،ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج، پاکستان میں،اپنے بالکل نئے اور انتہائی مقبول فیچر فون Nokia105 کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ملک میں ڈوئل SIM کے ساتھ دستیاب نئےNokia105میں ہر وہ خوبی موجود ہے جو اس کی(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

وجہ شہرت بنی اور ساتھ ہی ان میں دیر تک چلنے والی بیٹری بھی شامل ہے جو صرف ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد آپ کو غروب آفتا ب سے طلوع آفتاب تک ٹاک ٹائم فراہم کرتی ہے۔اس کی 1.77انچ کی کلراسکرین کلاسک Snake جیسے گیم کھیلنے کے لیے زبردست ہے اور آئی لینڈ کی میٹ (Keymat Island) ڈائلنگ اور ٹیکسٹ بھیجنے کو آسان اور پر لطف بناتا ہے۔موروثی طور پر Nokia105کی رنگین polycarbonateباڈی میں جدید سادگی کے ساتھ جدید ڈیزائن اور پائیداری کوایک پیکیج کے طور پر،نہایت آسانی سے، اکھٹاکیا گیا ہے جس سے اس کی ویلیو میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ اس ماڈل کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر، یوہو سرویکاس نے کہا: ”Nokia105 دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکا ہے جس سے اس ماڈل کی، بطور لیجنڈری فون، مقبولیت اور لازوال معیار ثابت ہوتاہے۔فیچر فونز کے سلسلے میں یہ فورتھ جنریشن ہے جسے اُن لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہمیشہ دوران سفر ایک فون کو اپنے ہمرا ہ رکھنا چاہتے ہیں۔پہلے مرتبہ استعمال کرنے والوں کے لیے عالمی سطح پر ہم اپنے انتہائی مقبول فیچر فونزکو ایک کو وننگ فارمولا پر تیار کرنا چاہتے تھے جواسی معیار کو زیادہ بہتر کارکردگی کے ساتھ پیش کرے۔ہم نے جدیدخدوخال کے ساتھ جانا پہچانا ڈیزائن استعمال کیا ہے اور فون میں دیر تک چلنے والی بیٹری بھی فراہم کی ہے تاکہ آپ طویل عرصہ تک بات کر سکیں۔“ ایچ ایم ڈی گلوبل پاکستان کے کنٹری مینیجر، عارف شفیق نے کہا:”چونکہ فونز لوگوں کی زندگی کا اہم رکن بن گئے ہیں، ہم Nokia105 پیش کرنے پر بہت پر جوش ہیں جو پاکستان میں ہمارے مداحوں کے لیے ایک پائیدار اور اسٹائلش فون ہے۔ اس کے استعمال کرنے والے ایک پائیدار بیٹری اور منفرد ڈسپلے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس فون میں 500 ایس ایم ایس اسٹورکرنے کی جگہ کی بدولت آپ اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں اور پہلے سے موجود Gameloft کے ذریعے بلا تعطل انٹرٹینمنٹ حاصل کر سکیں۔“ Nokia105میں، الگ ہو جانے والی بیٹری، ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد سے دوبارہ چارج کرنے کے درمیان، کئی دنوں تک چلتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہیکہ آپ کا فیچر فون آپ کے ساتھ ہر جگہ جانے کے لیے تیار ہے۔ ڈوئل سم والے Nokia105کی بیٹری اسٹینڈ بائی موڈ میں 07دن تک چلتی ہے اوراس کے مداح، بیٹری لائف کی پرواہ کیے بغیر،اپنی فیملی اور فرینڈز کے ساتھ گھنٹوں بات کر سکتے ہیں۔دوہزار contacts اورپانچ سو ایس ایم ایس اسٹورکرنے کی جگہ کے ساتھ، آپ کے پاس ہمیشہ وہ معلومات دستیاب رہتی ہیں جو آپ کے لیے اہم ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ ایک ڈیوائس سے اپنے تمام رابطوں کے ساتھ منسلک رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سفر کے دورانNokia105میں موجود ایف ایم ریڈیو کی بدولت آپ اپنا میوزک سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور راستے میں ہمیشہ سے مقبول LED ٹارچ لائٹ کی مدد سے روشنی کر سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو ایک ہی بٹن محض دو مرتبہ دبانا ہوتا ہے جس سے ٹارچ آن یا آف ہو جاتی ہے۔اپنے Nokia فونز کے ورثہ سے متاثر Nokia105 اپنے جدیدخدوخال کے باعث ایک زبردست فون ہے جو ہاتھ میں سما جاتا ہے۔ اس کیpolycarbonate باڈی کا موروثی کلر کے باعث knocks اور bumps کے اثرات کم سے کم نظر آتے ہیں۔ چنانچہ Nokia105 روزمرہ کی زندگی کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے مداحوں کو وہ معیار، بھروسہ اورمضبوطی فراہم کرتا ہے جس کی وہ توقع کرتے ہیں۔آئی لینڈ کی میٹ میں کیز الگ الگ ہیں تاکہ ڈائلنگ اور ٹیکسٹ کرنے کوآسان بنایا جا سکے۔ آپ کے لیے کئی گھنٹوں تک تفریح یقینی بنانے کی غرض سے Nokia105 میں چھ عدد پری لوڈیڈ Gameloft گیمز موجود ہیں جن میں Sky Gift, Airstrike, Nitro Racing, Ninja UP! اور Dash Dangerشامل ہیں۔
نوکیا105