کشمیر کی شناخت ختم کرنیکا اقدام انڈیا کے ٹکڑوں کا سبب بنے گا‘ خاور شاہ

کشمیر کی شناخت ختم کرنیکا اقدام انڈیا کے ٹکڑوں کا سبب بنے گا‘ خاور شاہ

  

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)دنیا بہت جلد ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا ہوا دیکھے گی،نریندر مودی،انڈیاکا ”گوربا چوف“ ثابت ہوگا،بھارت وحشیانہ مظالم(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نہتے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، کشمیریوں کو حق خودارایت اور بھارتی تسلط سے مکمل نجات ملنے تک عالمی سطح پر اپنا سفارتی کردار نبھاتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر سماجی شخصیت سید ذوالقرنین حیدر بخاری کی قیادت میں ملنے والے وفد اور کبیروالا شہر میں ملک خالد الرحمن کی بیوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر کی الگ شناخت کو ختم کرنے کیلئے جو اقدام اٹھایا ہے،یہ اقدام آنیوالے دنوں میں انڈیا کو کئی حصوں میں تقسیم کرنے کی تحریکوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ اقوام عالم کی نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی انسانیت سوز مظالم پر مجرمانہ خاموشی شرمناک عمل ہے،اقوام متحدہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر کشمیریوں کو اپنی متفقہ طور پر منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حقوق دلانے میں کردار ادا کرے۔اس موقع پر سید گروپ کے رہنما سید محمد رضا عباس شاہ، حفیظ سعیدی،اختر جلال نعیم،حاجی محمد ارشد سنگا،چوہدری محمد قاسم ارائیں،شیخ محمد ارشد،رانا عابد مصطفےٰ،سردار عاطف سہو،راؤ آصف سعیدی پھلانوالے،نواز ش علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -