عوام قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو نہ دیں،سندھ رینجر کے بینرز آویزاں

عوام قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو نہ دیں،سندھ رینجر کے بینرز آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ رینجرز نے قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر بھر میں عید الضحیٰ کے حوالے سے بینرز آویزاں کردیئے۔تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

وعید قربان قریب آتے ہی سندھ رینجرز کی جانب سے شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے گئے، بینرز میں شہریوں سے کھالوں کے حوالے سے اپیل کی گئی ،رینجرز کہا ہے کہ شہری قربانی کی کھالیں کالعدم جماعتوں کو نہ دیں۔رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ شہری کھال دینے سے قبل تسلی کریں کہ قربانی کی کھال مستحق افراد کو ہی دی جائے۔ آپ کی دی ہوئی کھال کی رقم کہیں دہشت گردی میں استعمال نا ہوجائے۔ اگر کوئی بھی فرد یا تنظیم آپ سے جبرا کھال مانگے تو فوری رینجرز ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
سندھ رینجربینرز