بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ، خالد مقبول صدیقی

بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ، خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام ;200;باد(;200;ئی این پی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

بھارتی ایجنڈے کا پرچار کیا، حاکم علی زرداری کی قائد اعظم سے متعلق جو رائے تھی ،وہی خیالات ان کے صاحبزادے کے منہ سے نفرت بن کر نکل رہے تھے،وہ متنازعہ ایشو کھڑا کر کے سندھ کے اندر لسانی فسادات کی سازش کر رہے ہیں تاکہ کرپشن کا جواب دینے سے ان کو چھوٹ مل جائے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا،بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ، کشمیر کے مسئلے پر تین جنگیں ہو چکی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا، سب نے دو ٹوک موقف اپنایا، کل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے بھارتی ایجنڈے کا پرچار کیا، وہ ٹولہ جو یہ گفتگو کررہا تھا اس کا اس وقت کی سندھ اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں تھا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے ، 20 لاکھ جانوں نے قربانی دی ، ہم عالمی معاہدے کے تحت ;200;ئے تھے ۔

خالد مقبول صدیقی