مریم نواز پہلے جعلسازی میں پکڑی گئیں ،اب کرپشن پر گرفتار کیا گیا،مراد سعید

    مریم نواز پہلے جعلسازی میں پکڑی گئیں ،اب کرپشن پر گرفتار کیا گیا،مراد ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

میں پرچی والے حادثاتی چیئرمین نے انگلیاں ہلا ہلا کر گھٹیا زبان استعمال کی،حادثاتی چیئرمین بن گئے اس لیے ان کو غیرت نہیں ہے، ان کے ابو نے ملک کو لوٹا،ان کی کرپشن کا احتساب ہو رہا ہے، ریڑھی والوں کے اکاءونٹ سے اربوں روپے برآمد ہوئے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے وہ کس بات پر غیرت کی بات کر رہے تھے ۔ گز شتہ روز پارلیمنٹ ہاءوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کراچی کے عوام خود شہر صاف کرنے نکلے تب بلاول کی غیرت سو گئی تھی،پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے لیکن ان کو غیرت نہیں آتی،آصف زرداری جعلی اکاءونٹس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ان کے ابو نے ملک کو لوٹا،ان میں غیرت نہیں ہے،ان کی کرپشن کا احتساب ہو رہا ہے، مریم نواز پہلے جعل سازی میں پکڑی گئیں ،اب مریم نوازکو کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے،مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس پر بھی شرط رکھی کہ پروڈکشن آرڈر جاری کریں تو اجلاس چلنے دیں گے، مراد سعید نے کہا کہ (ن) لیگ کے ارکان نے ہمارے ارکان کے سامنے نعرہ بازی کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ،ن لیگ نے میڈیا کی آزادی پر بھی حملہ کیا ہے، ۔ مراد سعید نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا وقت آ چکا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -