نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں ‘ کمشنر کی سربراہی ڈویژنل ٹرانزیشن ٹیم کا اجلاس

  نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں ‘ کمشنر کی سربراہی ڈویژنل ٹرانزیشن ٹیم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سپیشل رپورٹر ) ڈویژن بھر میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن افتخار سہو کی زیر صدارت ڈویژنل ٹرانزیشن ٹیم کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ کمشنر نے ڈویژنل ٹرانزیشن ٹیم کو محکموں کے اثاثہ جات اور ملازمین کی فہرستیں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے بے چراغ موضع جات کی لسٹ بنانے کی بھی ہدایت جاری کیں ۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔ حکومت پنجاب نئے نظام (بقیہ نمبر59صفحہ7پر )

میں سرکاری افسران اور بلدیاتی نمائندوں میں مربوط رابطہ قائم کرنا چاہتی ہے ۔ افسران نئے نظام کو موثر اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ کمشنر ملتان نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی ٹرانزیشن ٹیم کا اجلاس بلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلعی ٹرانزیشن ٹیم کی کارکردگی کو مانیٹر کریں ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشد گوپانگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام تر ڈیٹا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جا چکا ہے ۔ حکومت پنجاب کو محکموں کے اثاثہ جات اور ملازمین کی فہرستیں بھجوائی جارہی ہیں جبکہ اربن یونٹ ٹاوَن کمیٹیوں وغیرہ کی حد بندیوں پر کام کر رہا ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈویژن کے میونسپل اداروں کے سی اوز، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنر لودھراں راوَ امتیاز اور ڈی سی خانیوال اشفاق چودھری بھی موجود تھے;46; ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو سیکرٹری ٹرانزیشن ٹیم مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ بعد ازاں کمشنر ملتان نے تمام ڈپٹی کمشنرز اقر دیگر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عارضی منڈی مویشیاں پر سہولیات میسر کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ جانوروں کی خرید و فروخت اس وقت ڈویژن کی سب سے بڑی کمرشل سرگرمی ہے ۔ انتظامیہ سیکورٹی انتظامات بہتر بنائے اور مقامی تھانے کی ٹیم کا مسلسل گشت یقینی بنائیں ۔ افتخار سہو نے مشید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز عید پر شہر کا دورہ کریں اور صفائی کی حالت کو خود مانیٹر کریں ۔ مرکزی شاہراہوں کے علاوہ گلی محلوں ، اندرون شہر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے بارے اقدامات کئے جائیں ۔ کمشنر نے کہا کہ وال چاکنگ کرنے اور کروانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں ۔ تجاوزات اور وال چاکنگ کے خلاف رواءتی کارروائی کرنے کی بجائے گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔ تجاوزات کرنے والوں کو بھی سخت جرمانے اور ایف آئی آر درج کروائی جائیں ۔