چین میں 2020تک چارجنگ سٹیشن نیٹ ورک قائم کردیا جائیگا

  چین میں 2020تک چارجنگ سٹیشن نیٹ ورک قائم کردیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیفائی(آئی این پی/شِنہوا)چین کے 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت 2020تک ملک بھر میں چارجنگ سٹیشنوں کانیٹ ورک قائم کیا جائیگا۔تاکہ ملک میں 50لاکھ نئی انرجی گاڑیوں کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔دریں اثناء چین کے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

مشرقی صوبے انہوئی میں 2020تک 1لاکھ80ہزار چارجنگ پول نصب کیے جائیں گے۔ تاکہ نئی انرجی گاڑیوں کی ضروریات پوری کی جاسکیں منصوبے کے مطابق جو گزشتہ ہفتے جاری کیا ہے۔صوبہ انہوئی 2020تک 1لاکھ50ہزار سے زائد توانائی گاڑیاں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔جبکہ اس عرصے میں چارجنگ پول کے علاوہ 500عوامی بیٹری چارجنگ سٹیشن بھی قائم کیے جائیں گے۔یہ سٹیشن لاجسٹک پارک،صنعتی پارکوں،شاپنگ مال اور ہول سیل فارمرز مارکیٹوں میں قائم کیے جائیں گے۔چین کے 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت 2020تک ملک بھر میں چارجنگ سٹیشنوں کانیٹ ورک قائم کیا جائیگا۔تاکہ ملک میں 50لاکھ نئی انرجی گاڑیوں کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔