حکمران کشمیریوں کو بھول کر انتقامی کارروائیوں پر اترے ہوئے ہیں ‘ مخدوم جاوید ہاشمی

      حکمران کشمیریوں کو بھول کر انتقامی کارروائیوں پر اترے ہوئے ہیں ‘ مخدوم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو کشمیر کا جھنڈا اٹھانے اور15اگست کو مظفر آباد میں جلسہ کرنے کے اعلان پر گرفتار کیا گیا ہے یہ ملکی تاریخ کی عجیب گرفتاری ہے کہ وہ اپنے والد سے جیل میں ملنے گئیں مریم کی گرفتاری سے بھارت کو یہ پیغام ملے گا کہ ہم ایک نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہاکہ مریم نواز کی گرفتاری نیب کی انتقامی کاروائی ہے اس گرفتاری(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نے کشمیر کی صورتحال پر قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کردیا ہے مریم کشمیر کا پرچم اٹھائے کشمیریوں کے حق میں مہم چلا رہی تھیں اس مہم کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا لیکن موجودہ حکمران کشمیر کو بھول کر انتقامی کاروائیوں پر اترے ہوئے ہیں جس بھونڈے انداز میں مریم کو گرفتار کیا گیا ہے ایسا تو انگریز دور میں بھی نہیں کیا گیا اس میں کوئی شک نہیں کہ مودی کی وجہ سے کشمیریوں پر وہ پہاڑ ٹوٹا ہے انہیں ہمیشہ کے لئے غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ مودی کی یہ خواہش تھی کہ وہ مسلمانوں کو غلام بنائے انہوں نے کہا کہ ایک ایسا باپ جو جیل میں موجود ہو اس کے اور فیملی کے دیگر ارکان و بچوں کے سامنے ایک بیٹی کو گرفتار کرنا حکمرانوں کے لئے کلنک کا ٹیکا ہے اگر حکمرانوں نے احتساب کرنا ہے تو گھر سے شروع کریں عمران خان اور علیمہ خان کے پاس بھی بے نامی جائیدادیں موجود ہیں اس پر بھی انہیں بھی جیل جانا چاہیئے لیکن یہ ثابت ہو گیا کہ نیب صرف انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے عمران خان انتہائی منتقم انسان ثابت ہو ئے ہیں یہ کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے اگر صیح احتساب ہوتو ایک دن عمران خان اور علیمہ خان سمیت آدھی تحریک انصاف جیل میں ہو گی عمران خان کو چاہیئے کہ وہ علیمہ خان کا بھی احتساب کرائیں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہم کشمیریوں کی حمایت میں بھارت کو یہ پیغام دے رہے تھے کہ پوری قوم ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیریوں کے ساتھ ہے تو مریم کی گرفتاری کو کچھ دنوں کے لئے ملتوی بھی کیا جاسکتا تھا اگر مریم نواز 15اگست کو مظفر آباد میں جلسہ کرتیں تو اس میں لاکھوں لوگ شریک ہو تے لیکن حکمران ظلم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں ہم بین الاقوامی سطح پر تنہا ہو چکے ہیں انڈیا کے مسلمانوں کی جدوجہد کے نتیجے میں وہاں ایک اور پاکستان بننے جارہا ہے لیکن ہم کیا کر رہے ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے مخدوم جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ بنی گالہ کی زمین کیانی کے ڈرائیور کے نام پر عمران خان کی بے نامی جائیداد ہے بنی گالہ کے قریب عمران خان کی ہمشیرا;63;ں کی بے نامی جائیدادیں پڑی ہیں عمران خان نے نواز شریف کے سامنے ہاتھ باندھ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی جس پر ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو ا ان اخراجات کا حساب کون دے گاکیونکہ یہ قوم کا پیسہ تھا اس وقت حکومت نے مریم کو گرفتار کرکے کشمیر کی حمایت کو دوحصوں میں بانٹ دیا ہے حالانکہ ہ میں یکجہتی اور ایک قوم بن کر دکھانا ہے عمران خان اس وقت زاتی دشمنی پر اترے ہو ئے ہیں وہ بتائیں کہ ان کی بیوی پر پرانی اینٹوں کا پرچہ کیوں ہوا یہ کرکٹ گیم نہیں ہے بلکہ ہر روز مقبوضہ کشمیر میں لاشیں گررہی ہیں جب عمران خان وزیراعظم بنے تو کہتے تھے کہ میں نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے اور جب ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تو کہتے تھے کہ میں نے دوسرا ورلڈ کپ جیت لیا ہے دوسرے ورلڈ کپ کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری ختم کرنے کے بھارتی ہتھکنڈے سامنے آئے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ فاروق عبد اللہ جیسے بزرگ اس عمر میں روپڑے ہیں اور محبوبہ مفتی آج کہہ رہی ہیں کہ ہ میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے تھا مگر پاکستان میں یکجہتی کی بجائے جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں انتہائی بدترہیں اور اس میں قومی یکجہتی کا شدید فقدان ہے کیونکہ حکومت صرف اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے نیب کا چیئرمین خود ایک سکینڈل میں ملوث ہے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مریم نواز کے لئے تحریک چلی تو اسے روکا نہیں جاسکے گا کیونکہ حکومت کی سمت غلط ہو گئی ہے ہندوستان نے کشمیر پر وار کیا تو مریم اپنے والد اور اپنا غم بھول گئی اور کشمیر ایشو کو آگے لائی مگر ان کی گرفتاری سے مسئلہ کشمیر پر یکجہتی کو نقصان پہنچاہے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوجب شملہ معاہدے کے لئے انڈیا جارہے تھے تو انہوں نے پاکستان کی تمام اپوزیشن قیادت کو بلایا اور ان سے مزاکرات کئے میں کیونکہ اس وقت نوجوان تھا مجھے مولانا مودودی ;231; کے زریعے کہلوایا گیا اور میں نے جاکے ذوالفقار علی بھٹوسے شملہ معاہدے پر مزاکرات کئے حالانکہ اس وقت میری کوئی حیثیت نہیں تھی اسی طرح جماعت اسلامی کے قائد میاں طفیل محمد کو بھی جیل سے نکال کر انہیں مزاکرات میں شامل کیا گیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد طویل عرصہ سے جاری ہے اب یہ تحریک ختم نہیں ہو گی پاکستان کو کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیئے اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا جائے تاکہ بھارت کو پتہ چلے کہ ہم متحد ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ میں میاں نواز شریف کی بیماریوں کے بارے میں بہت کچھ جانتاہوں 71سال کی عمر میں انہیں تازہ ہوا کی ضرورت ہے کیونکہ جب وہ وزیراعظم تھے تو تب بھی اپنے دفتر میں تازہ ہوا کے لئے دروازہ کھول کر رکھتے تھے مجھے خدشہ ہے کہ ان بیماریوں کی وجہ سے وہ خدانخواستہ مر نہ جائیں اگر ایسا ہوا تو حکمران قوم کو کیا جواب دیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دوران پریس کانفرنس انکشاف کیا کہ میرے سینے میں عمران خان کے بہت سے زاتی راز بھی ہیں جو میرے پاس امانت ہیں میں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا جہاں تک عوامی مسائل کا تعلق ہے ان پر بات کرتاہوں اور کرتا رہوں گا زاتی رازوں کے بارے میں عمران خان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاءوں گا ۔

جاوید ہاشمی