عید کا تحفہ ‘ سندھ ایکسپریس کل ملتان سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی

  عید کا تحفہ ‘ سندھ ایکسپریس کل ملتان سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے عید کا تحفہ،کراچی سے سکھر تک چلنے والی سندھ ایکسپریس کل بروز ہفتہ 10 اگست کو ملتان سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی،کمشنر ملتان ڈویژن افتخارعلی سہو اور ڈی ایس ریلوے امیرمحمدداءودپوتاکل ملتان (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کینٹ اسٹیشن سے ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے ریلوے میں نئی ٹرینوں کا اضافہ کرنے کی پالیسی جاری ہے اسی حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے کراچی سے سکھر تک چلنے والی سندھ ایکسپریس کو اب ملتان سے کراچی تک چلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے،اس حوالے سے ملتان سے کراچی کے لئے سندھ ایکسپریس کو کل بروز ہفتہ 10 اگست صبح ساڑھے 7 بجے روانہ کیا جائے گا،ملتان کینٹ اسٹیشن پر اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے،ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو سندھ ایکسپریس کو ملتان سے کراچی کے لئے روانہ کریں گے، سندھ ایکسپریس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹرین 10 اگست بروز ہفتہ ملتان سے صبح 7 بجکر 30 منٹ پر کراچی کے لئے براستہ شجاع آباد دومنٹ اسٹاپ،لودھراں 2 منٹ سٹاپ،بہاولپور 2 منٹ،لیاقت پور 2 منٹ،خان پور 5 منٹ،رحیم یار خان 2 منٹ،صادق آباد 2 منٹ،گھوٹکی 2 منٹ،روہڑی جنکشن 25 منٹ،خیر پور 2 منٹ اور دیگر اسٹاپ کرتے ہوئے رات 11 بجکر 05 منٹ پر کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی،اسی طرح سندھ ایکسپریس کراچی کینٹ اسٹیشن سے صبح 8 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ روہڑی،رحیم یار خان،خان پور،بہاولپور سے ہوتے ہوئے رات 12 بجکر 35 منٹ پر ملتان کینٹ اسٹیشن پہنچے گی ۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -