کشمیر میں دہشتگردی نہ رکی تو اقوام متحد کا جواز ختم ‘ احمد یار ہنجرا

  کشمیر میں دہشتگردی نہ رکی تو اقوام متحد کا جواز ختم ‘ احمد یار ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد ےار ہنجراء نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں ،پاکستانی اپنے کشمیری (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بھائیوں اور اور بہنوں کی آزادی کیلئے مرکٹنے کو تےار ہیں ، یہ وقت سیاست یا سیاسی بیان دینے کا نہیں ہے،یہ وقت یک قومیت کا ہے اور ہم سب کو ایک قوم بن کر سوچنا چاہیے،ان خےالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کہا کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے،مودی گجرات میں قصاب بننے کے بعد اب کشمیر میں قصاب بن گیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35اے ختم کرکے ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت کررہاہے،مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی تبدیلی ایک سازش ہے، تمام پاکستانی عوام اورکشمیری اس سازش کو رد کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی نہ رکوائی گئی تو اقوام متحدہ کا جواز ختم ہوکررہ جائے گا،انہوں نے کہا کہ کہ جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں ،انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،ملک احمد ےار ہنجراء نےتمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش کی کہ یہ وقت سیاست یا سیاسی بیان دینے کا نہیں ہے،یہ وقت یک قومیت کا ہے اور ہم سب کو ایک قوم بن کر سوچنا چاہیے، اگر آپ لوگ سوشل میڈیا پر ہی مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے تو اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور نہ ہی کشمیر کاذ کے لیے کوئی اچھا اقدام ہے،ہم سب پاکستان سے ہیں اور ہم سب کا پاکستان ہے ۔

احمد یار ہنجرا