بھارت مخالف ‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ‘ نعرے بازی

  بھارت مخالف ‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ‘ نعرے بازی

  

ملتان ‘ روجھان ‘ڈیرہ غازیخان ‘ وہوا ‘ خان پور ‘ ہارون ;200;باد ‘ اقبال ;200;باد ‘ بہاولپور ‘ رحیم یار خان ( سپیشل رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر ‘ نمائندگان پاکستان ) سیاسی ، سماجی مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام گزشتہ روز بھی بھارت مخالف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں اس حوالے سے ملتان سے سپیشل (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

رپورٹر ، بیورو نیوز کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے پورے پاکستان کے باقی اضلاع کی طرح ملتا ن میں بھی گزشتہ روز کشمیری مسلمانوں کی یکجہتی اور افواج پاکستان زندہ باد کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن میں بھرپور احتجاجی جلسہ اور ریلی کا اہتمام کیا گیا آج صبح 10 بجے ملتان کے یونٹس کے عہدیداروں کی سربراہی میں کشمیر کے حق میں اور ہندو وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اجتماعی جلسہ اینٹی کرپشن میں پہنچے وہاں پر احتجاجی جلسہ سے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا اقبال نون نے خطاب کیا انڈیا کے وزیراعظم مودی کو للکار کے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو فوری روکنے کا کہا گیا اگر مودی آپ نے عقل کے ناخن نہ لیےتو مسلمانوں کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول کی طاقت سے ہندوستان اور آپ کو نست ونابود کر دے گی ۔ دریں اثنا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقامی کالج کی طالبات نے شان چوک پر ڈائریکٹر محمد ریاض،پرنسپل شمائلہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر ڈائریکٹر محمد ریاض نے کہا بھارت کی جانب سے کشمیر یوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی پر زور مزحمت کرتے ہیں اورمؤدی کو یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور عوام ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے حتجاجی مظاہرے میں شعیب الرحمن،چمن گل نے بھی اظہار خیال کیا ۔ جبکہ کشمیر سے اظہاریکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کی قیادت متیاز احمد شیخ صدر قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب، صدر انجمن تاجران ایم ڈی اے روڈ چوک براراں ، عابدہ بخاری سٹی صدر پیپلز پارٹی ملتاننے کی ۔ یکجہتی کشمیر ریلی سے امتیاد احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور آئندہ بھی ہمارا ہی رہے گا ۔ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈہے ۔ وہ کشمیریوں پر ہی نہیں انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ ہم خون کے آخری قطرہ تک کشمیر کی حفاظت کریں گے اور کشمیریوں کا حق خودارادیت لے کر رہیں گے ۔ ملک کی تاجر برادری بھارت کے غیر منصفانہ اور ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتی ہے ریلی میں ارشد بھٹی، عبدالحی شاہ بدھلہ روڈ، دلدار بلوچ لکڑ منڈی، حاجی صوفی سعید لکڑ منڈی، ملک نزاکت ، سہیل عثمان ہاشمی، ملک اخلاق شان احمد، ریاض خان، ملک احتشام، جاوید اکرم، ملک اکرم، محمد علی، حاجی شریف اور دیگر کثیر تعداد میں دکانداروں اور شہریوں نے شرکت کی ۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح روجھان میں بھی کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے سیاسی ،مزہبی، سماجی تنظیموں اور انجمن تاجران کے صدر موسی خان مزاری اور دیگر عہداداران اور اہلیان روجھان نے ریلی میں بھر پور شرکت کی لکھ پال مارکیٹ سے نکلنے والی ریلی صدر بازار، مین بازار، سے ہوتی ہوئی نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے عوامی چبوترے پر پہنچی جس میں مقررین نے ہنودی افواج کی کشمیری عوام کی نسل کشی کی بھر پور مزمت کی ۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق یوم کشمیر اظہار یکجہتی اور مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن سردار غلام عباس گورچانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور ورکروں نے شرکت کی ۔ جس میں سردار غلام عباس گورچانی نے کہا کہ ایک عرصہ دراز سے کشمیریوں کی جو نسل کشی کی جا رہی ہے، بھارت کشمیر کے نوجوانوں بوڑھوں اور بچوں کو مار کر ان کی ووٹنگ میں کمی کرنا چاہتا ہے، پاکستان حکمران کو چاہیے کہ جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک عالمی ممالک میں ;200;واز اُٹھائی تھی، اگر ;200;ج شہید ذوالفقار علی بھٹو ہوتے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا ۔ دریں اثنا اقوام عالم اور اقوام متحدہ کشمیر پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اگر بھارت کو کشمیر میں دراندازی سے نا روکا گیا تو اس کی اثرات خطے میں بہت ہی خطرناک ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر ایپکا نذر حسین کورائی نے ایپکا ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام انڈیا کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے خلاف ایپکا آفس کے با ہراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے مرکزی ڈپٹی جرنل سیکرٹری چودھری مسعود ایپکا ریوینو صدر چودھری منظور احمد،جرنل سیکرٹری ریوینو افتخار علی عباسی،منصور احمد بھٹی،سجاد حسین شاہ،ملک غلام شبیر پرنس،جہانگیر خان،عبدالباری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ وہوا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وھوا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ کشمیریوں کے خودارادیت اور آزادی کی تحریک کامیاب ھو گی ان کا کہنا تھا بھارت کے ظلم اور بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی حیران کن ہے انہوں نے کہا بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بددیانتی کی بدترین مثال ہےس موقع پر تاجر رہنما محمد سلیم قریشی، ملک عبدالکبیر آرائیں ، جماعت اسلامی کے امیر محمد سلیم لاشاری، حاجی اللہ ڈتہ قیصرانی، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالحمید ربانی، سرپرست جمعیت علماء اسلام حافظ عبد الحنیف دامانی، ناظم عمومی جے یوآئی حافظ ضیاء اللہ،نجیب اللہ دانش ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے سید ساجد مجید طاہر، وقار عمر لنگاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام ماڈل ٹاءون سے درکواستی چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیات رہنما مسلم لیگ (ن) سلمان نواز اور ضلعی صدر یوتھ ونگ کاشف چوہدری کر رہے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سلمان نواز اور کاشف چوہدری نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے ریلی میں جاوید لغاری ، رفاقت علی ، رانا نوید ، رانا کامران ، عمر چودھری ،قمر چودھری ، ملک عثمان رفیق ، جنید محمود ، عباس عباسی ، خرم چودھری ، ملک شاہین ، طارق قریشی ، عدنان چودھری ، مدثر بھلر، احسان سعید ، نوید قریشی ، رانا وقاص ، برہان ، طارق مولوی ، شیخ قیصر, مدنی اور یوتھ ونگ ، ایم ایس ایف نوجوانوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ہارون ا;200;باد سے نامہ نگا رکے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انجمن آڑھتیان ، انجمن منشیان اور انجمن پلیدار ن غلہ منڈی ہارون آباد کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئی غلہ منڈی میں آکر اختتام پذیر ہوئی ، بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کی قیادت غلام زکریا صدر انجمن پلیداران ، چودھری شہباز علی صدر انجمن آڑھتیان اور ملک جمیل صدر انجمن منشیان کررہے تھے ۔ اقبال ا;200;باد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈہ محمد پور میں جماعت اسلامی زون 264 کے زیر اھتما م کشمیریو سے اظھار یکجھتی کے لیے ریلی نکالی گی جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے تحصیل امیر ابو عابد نے کہا کہ 70 سال سے کشمیر کی پاک دھرتی پر انڈیا کا نا جائز قبضہ ھے مگر ادھر کے مکین شھادتو ں کی قربانی پیش کر کے ڈٹے ہو;63;ھیں ان کے منہ سے اک ھی نعرہ نکلتا ھے کہ ہم پاکستان کا ھصہ ھے اور رھے گے چاھے ہ میں جتنی قربانیا دینی پڑے ۔ میر یونٹ محمدپور ملک جنید احمد ۔ یاسین احمد یوتھ صدر محمد پور ۔ راشد مجید ۔ ملک حمزہ شاھد مجید ۔ ملک عبدالسمیع ۔ عبدالما لک ۔ حسن ملک اقبال آباد جام اعجاز نو ناری ۔ جام شکور نونا ری ۔ جام رفیق نو ناری ۔ چودھری عمران بھٹی ۔ ملک ریا ض وفا ۔ احمد علی نوناری ۔ ودیگر سیکنڑو ں لوگو نے شرکت کی ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق اپیکابہاولپورکے زیراہتمام مرکزی قیادت کی ہدایت پرکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اورمودی سرکار کے اقدامات کیخلاف پاکستان بھرکی طرح بہاولپور میں بھی ہندوستان مردہ باداورافواج پاکستان زندہ بادریلی نکالی جائیگی یہ ریلی ضلع کونسل سے شروع ہوکر چوک فوارہ پرختم ہوگی ۔ ریلی میں اپیکایونٹس کے علاوہ پی ڈبلیوڈی ورکرز یونین بھی شریک ہوگی ریلی کی قیادت اپیکاپنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہرکرینگے ۔ رحیم یار خان سے بیور و رپورٹ کے مطابق شیخ زیدمیڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اوربھارتی غاصبانہ رویہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جومیڈیکل کالج شروع ہوکرشیخ زیدہسپتال میں پرنسپل آفس کے سامنے آکراختتام پذپرہوئی جہاں پرنسپل پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویر، ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی اورکشمیری طلباء مدثرڈار، حمادمشتاق، حسن رضا، حمزہ عابد، ملک عبدالسلام، محضم منیربٹ نے ریلی سے خطاب کیا ۔ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویراورایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ مودی حکومت نے نہ صرف اپنے ملکی قانون بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی دھجیاں اڑا دی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے، قوم کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہے، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرشازیہ ماجدخان، پروفیسرڈاکٹرمعین اخترخان، ڈی ایم ایس ومیڈیافوکل پرسن ڈاکٹررانا الیاس احمد، محمدحسن رضا، حمزہ عابداورطلباء وطالبات کی ایک کثیرتعدادموجودتھی ۔ درایں اثنا رحیم یار خان کی ہندو برادری اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کلب رحیم یار خان سے دعا چوک تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے سابق ایم پی اے کانجی رام، صدارتی ایوارڈ یافتہ برائے انسانی حقوق بھیارام انجم، ٹکٹ ہولڈر ایم ۔ این ۔ اے پی پی پی پیٹر جان بھیل، ضلعی صدر ن لیگ بابو لیلا رام،سماجی کارکن رمیش جئے پال، مذہبی رہنما گرو سکھ دیو جی،سابق کونسلر دادورام، چھوڑرام، جمعہ جی شاد، انیل کمار، نند لعل، سنتوش کمار، کرشن رام، راجیش بھاٹیہ سمیر کپور و پنڈت اشوک کمارنے کشمیر پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کاطالبہ کیا ۔

یکجہتی کشمیر ریلیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -