وہاڑی‘ میونسپل کمیٹی عملے کی ملی بھگت درجنوں غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن کا انکشاف

وہاڑی‘ میونسپل کمیٹی عملے کی ملی بھگت درجنوں غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) خانیوال روڈ اور میانچنوں روڈ سے آنے والی میونسپل کمیٹی کی رائزنگ واٹر لائن میں درجنوں غیر قانونی کنکشنز کا انکشاف،واٹر سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر میونسپل کمیٹی نے خانیوال روڈ پر 11غیر قانونی واٹر کنکشن مالکان کو جرمانہ کے نوٹسز جاری کردئیے،غیر قانونی کنکشنز نہ کاٹنے پر شہریوں کا اظہار برہمی، حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق خانیوال(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

روڈ اور میانچنوں روڈ پرآنے میونسپل کمیٹی کی مین رائزنگ واٹر لائن میں درجنوں غیر قانونی کنشکنز لگائے گئے ہیں جن میں شہر کی با اثر شخصیات سر فہرست ہیں گزشتہ روز واٹر سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر میونسپل کمیٹی نے خانیوال روڈ کے متعدد غیر قانونی کنکشن مالکان جن میں گامے دی ہٹی،بائیو سٹار کیمیکلز،سنی گجر،وہاڑی ویلج،حاجی اشرف گجر،گجر مارکیٹ2،احمد دین فلور ملز،چوہدری حسن مرحوم، سبزی والا نزد اڈا گجر، گجر مارکیٹ ون سمیت ایک بے نامی گھر شامل ہیں کو 50،50ہزار جرمانہ کے نوٹسز جاری کردئیے لیکن غیر قانونی کنکشنز نہیں کاٹے گئے جبکہ ذرائع کے مطابق میاں چنوں روڈ پر بھی اسی طرح متعدد لوگوں نے رائزنگ لائن سے غیر قانونی کنشکنز لگا رکھے ہیں جس پر شہریوں نوید، ظہیر، اظہر، احمد،عمر، ہارون، اسد،ارتضی، شہباز خان، محمود،حسن و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سرکاری مین لائن سے غیر قانونی کنکشن مافیا دیگر شہریوں کا استحصال کر رہے ہیں غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے باقاعدہ بل دینے والے لوگ بھی پانی کی سہولت پوری طرح مستفید نہیں ہوپارہے جبکہ یہ غیر قانونی کنشکن مافیا سرکاری پانی کو مفت استعمال کر رہے ہیں متعلقہ اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

ملی بھگت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -