ڈکیتی‘ چوری کی وارداتوں میں تیزی‘ شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ڈکیتی‘ چوری کی وارداتوں میں تیزی‘ شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  

ملتان (وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نقدی، موبائل فون،طلائی سامان سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،تھا نہ بستی ملوک کے علاقیچک18ایم آر میں محمد(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

لطیف کے گھر سے نامعلوم افراد طلائی زیورات،نقدی، کپڑے کل مالیتی 2لاکھ 10ہزار روپے کے چوری کرکیلے گئے،دارارقم سکول قصبہ مڑل میں داخل ہوکرنامعلوم افرادکمپیوٹر، پرنٹر،پیڈسٹل فین، جنریٹراور نقدی ساڑھے 13ہزار روپے چوری کرکے لے گئے، تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے لاڑی اڈا پر اویس اپنی کزن کے ساتھ بس سے اتر کر آرہاتھا کہ کہ دونامعلوم افرادآئے اور چھپٹا مار کرآصفہ کا پرس جس میں 73ہزار سے زائد نقدی تھی چھین کر فرارہوگئے، تھا نہ صدر کے علاقے جمیل آباد میں الطاف کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور باتھ روم کی ٹوٹیاں چوری کرکے لے گئے، تھا نہ شاہ شمس کے علاقے میں سجاد حسین کے گھر کے تالے توڑ کرنامعلوم شخص2 لیپ ٹاپ ایک لاکھ 24ہزارمالیتی،ایل سی ڈی، موبائل فون،گھڑیاں، جوتے،کپڑے کل مالیتی2لاکھ 41ہزار روپے کاسامان چوری ہوگیا،تھا نہ کپ میں چوک بازار حسنین علی خریداری کے لئے گیا تو کسی نامعلوم شخص نے اس کی جیب سے موبائل نکال لیا شورواویلا پر پتہ چلا کہ دیگر9افراد کے موبائل بھی چوری ہوگئے ہیں،قصبہ مڑل میں زیتون رفیق کے گھر سے نامعلوم طلائی زیورات، نقدی کل مالیتی 2لاکھ 80ہزار روپے چوری کرلی گئی، تھا نہ مخدوم رشید کے علاقے میں محمد اسلم کے گھر میں نامعلوم افراد داخل ہوکر 3شاخ بکریاں 50ہزار مالیتی چوری کرکے لے گئے،قصبہ جلالپور سے عارف محمود،دہلی گیٹ سیمحمد کاشف،نیوملتان سے اللہ دتہ، شاہ رکن عالم سے ظہیر، فہدخان، تھا نہ کینٹ سے محمد خاور اسلم،تھا نہ گلگشت سیمغیث الرحمٰن اور محمد الطاف اور تھا نہ شاہ شمس سے مسعودالحسن کی گاڑیاں نامعلوم افراد نے چوری کرلی، متعلقہ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں پنج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -