حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ 3کی خود کشی‘ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ 3کی خود کشی‘ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  

ملتان‘ عبدالحکیم‘ محسن وال‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے 3نے خود کشی کرلی کالے یرقان اور ایڈز میں مبتلا 2افراد چل بسے جبکہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی اس حوالے سے ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گراس منڈی ریلوے پھاٹک کراس(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کرتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔معلوم ہوا ہے تھانہ جلیل آباد کے علاقے گراس منڈی میں ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے 22سالہ نوجوان ابدی شہزاد ولد شہزاد مسیح ٹرین کے نیچے آگیا۔جس کے نتیجے میں اسکی دونون ٹانگیں کٹ گئیں۔اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔جبکہ دوسری جانب ورثاء نے کسی کے خلاف بھی قانونی کارروائی نہیں کروائی۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے رپٹ درج کرکے لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ دریں اثنا شجاع آباد کے علاقے سیداں والی پل کے قریب بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے علاقے سیداں والی پل کے قریب ایک گھر کی دیوار بارش کی وجہ سے گر گئی۔جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دس سالہ بچی اقراء زخمی ہوگئی۔بعدازاں جو زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔جبکہ اس دوران ایک اور دو سالہ بچہ عمیر کو سر پر شدید چوٹیں ائیں۔اطلاع پاکر ریسکیو نے زخمی بچے کو فوری طور طبی امداد دیکر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ جبکہ روز روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے خود کشی کرڈالی۔ تفصیل کیمطابق کینٹ پولیس کے علاقے گلشن اقبال کالونی کے رہائشی وجاہت گیلانی نیگزشتہ روز گلے میں پھندا ڈالا اور وہ پنکھے کے ساتھ لٹک گیا۔ اس کی عمر 32سال تھی بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق وجاہت گیلانی نشے کاعادی تھا۔ نشے کے لئے رقم نہ ملنے کی وجہ سے اس کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہواتھا پولیس نے قانونی کارروائی کیبعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ علاوہا زیں تھانہ چہلیک کے علاقے میں 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔لاش کی موجودگی پر علاقہ مکینوں میں شدید خوف و حراس پھیل گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے لاش قبضے میں لیکر نشتر سرد خانے منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا۔عبدالحکیم سے نامہ نگا رکے مطابق صبح تقریباء نو بجے عبدالحکیم کے قریب میلسی لنک کینال میں پل مصطفے آباد المعرف پل باہمن والی پر ایک نامعلوم شخص نے اپنی قمیض اور جوتا اتار کر چلتی نہر میں چھلانگ لگا دی مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی مگر ناکام ہوگئے 1122 پر فون کیا گیا تو فوراََ ریسکیوکی ٹیم آگئیں اور مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی مگر 3بجے تک تلاش جاری رہی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ تلمبہ کی حدود پل بھامن کے قریب میلسی لنک میں نامعلوم شخص نے چھلانگ لگادی،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ تلمبہ اور ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جو نامعلوم شخص کی تلاش کر رہے ہیں،پولیس کے مطابق چھلانگ لگانے والا نامعلوم تھا تلاش جاری ہے۔رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق کالے یرقان میں مبتلا50سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔4متاثرین زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی 50سالہ ارشاد الحق کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود ارشادالحق جانبرنہ ہوپایااور دم توڑ گیا جبکہ4متاثرین جن میں شیخ واہن کی رہائشی50سالہ سکینہ بی بی، صادق آباد کی50سالہ جیون مائی، کوٹ سمابہ کا50سالہ فیاض احمد اور خانپور کارہائشی55سالہ ذوالفقارعلی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ بستی غریب شاہ کارہائشی28سالہ نوجوان احسان علی کو ایڈز میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں تین روز طبی امداد کے باوجود احسان علی جانبرنہ ہوپایا اور دم توڑگیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -