خاتون وکیل کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا رشید بھٹی کا وکالت لائسنس معطل

خاتون وکیل کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا رشید بھٹی کا وکالت لائسنس معطل

  

ملتان ( خبر نگار خصو صی) پنجاب بار کونسل نے ملتان کے وکیل رشید احمد بھٹی کا لائسنس معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

جج،سینئر سول جج، صدر ہائیکورٹ بار اور صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان کو آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کو ملتان کی ایک خاتون وکیل نے درخواست دی تھی کہ مذکورہ وکیل انہیں مسلسل تنگ کرنے کے ساتھ ہراساں و پریشان کر رہے ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے رشید احمد بھٹی کا لائسنس معطل کرتے ہوئے 17 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس طرح رشید احمد بھٹی پر 3 اگست سے کسی بھی قانونی عدالت میں بطور وکیل پیش ہونے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

لائنسس معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -