حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے انتقامی‘ کارروائیاں کررہی ہے‘ نذ یر ارائیں‘خالد ڈوگر

حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے انتقامی‘ کارروائیاں کررہی ہے‘ نذ یر ...

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو پاپند سلاسل کر(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

رہے ہیں کشمیر کے موجودہ حالات نے عمران خان کے دورہ امریکہ کا پول کھول دیا ہے کشمیر کے نہتے معصوم مسلمانوں کا خون اقوام متحدہ اور او آئی سی کو نظر کیوں نہیں آتا حکومت اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے اور اپنی اس ناکامی کو چھپانے کے لئے اپوزیشن راہنماؤں کو نیب کے ذریعے گرفتار کروا کے بدترین انتقامی کاروائیاں کررہی ہے محترمہ کلثوم نواز کی گرفتاری حکمرانوں کا بدترین انتقام ہے حکومت کلثوم نواز کی مقبولیت سے بوکھلا چکی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب بورے والا میں مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب کے ہاتھوں گرفتار ی کے خلاف ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے محترمہ کلثوم نواز کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں سیاسی طور پر منظم اور متحد ہو نے کی اشد ضرورت ہے قومی سوچ سے عاری حکمران اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، ہم اپنی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایک لڑکی سے خوفزدہ حکمران داخلی حالات کا مقابلہ کیسے کریں گے اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں سے ہم اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،اس موقع پر چوہدری عابد کسیلیہ، منظور برکت ماڑی والا،سرادر محمد اقبال ڈوگر، بلاول حمید بٹ،خالد خان،فرخ اسلام، نذیر مسیح رندھاوا،شاہد نواب،رانا یونس،رانا عبدالقادر، میا ں ثناء اللہ رحمانی، ملک محمد شریف،چوہدری سعید بشیر، کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،

نذر ارائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -