جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں‘ اویس دریشک

جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں‘ اویس دریشک

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے پس ماندہ اضلاع کے ساتھ اب تک ہونے والی ناانصافیوں (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

کا آزالہ کرے گی ضلع راجن پور میں سوئی گیس کی فراہمی، یونیورسٹی کا قیام اور دیگر اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ان شاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرے گی سابقہ ادوار میں جنوبی پنجاب کو ترقیاتی فنڈز کے اجرائکا خواب دکھایا جاتا رہا مگر عملی طور پر اسے نظر انداز رکھا گیا اب ان شاء اللہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں جو کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی دلچسپی اور پس ماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کر نے کے دعووں کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ راجن پور کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے قبل ازیں انہوں نے کوٹ مٹھن اور نواحی بستیوں کے وزٹ کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا

اویس دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -