کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ عالمی سازش ہے‘ مولانا حاتم‘ خالد محمود ازہر
خانیوال (بیورو نیوز)قیام پاکستان کیلئے علمائمشائخ کا روشن کردار تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے،کشمیر کی آزادی کیلئے علماء مشائخ نے عظیم قربانیاں دیں،کشمیر کی آزادی کا واحد حل جہاد ہے،بھارت کی ھٹ دھرمی کا نتیجہ بربادی ہے،اگر بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو دنیا سے ہندو دھرم ختم ھو(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)
جائے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اہلسنت کے قائم مقام امیر مولانا محمدحاتم،سرپرست مولانا علی اکبر شاہ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمودازھر،جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی محمد زاہد،پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر مفتی عمرفاروق و دیگر نے جمعیت علماء اھل سنت کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”تحریک آزادی ہند اورتحریک پاکستان میں علماء ومشائخ کا کردار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ عالمی سازش ہے کشمیر کی آزادی کیلئے مولانا غلام غوث ہزاروی،مولانا محمد یوسف آف پلندری،سردار عبدالقیوم ودیگر حضرات نے عملی جہاد کیا۔مجلس احرار اسلام نے جیل بھرو تحریک چلائی اور چالیس ہزار گرفتاریاں دیں۔درجنوں لوگ شہید ہوئے تحریک پاکستان میں حکیم الامۃ مولانااشرف علی تھانوی،مولانا شبیر احمدعثمانی ودیگر قائدین نے قائدانہ کردار ادا کیا۔امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے سب سے پہلے دفاع پاکستان کا پرچم اٹھایا اور مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام تین روزہ دفاع پاکستان کانفرنس منعقد کی۔شیخ العرب والعجم حضرت سید حسین احمد مدنی نے پاکستان کو مسجد سے تشبیہ دی آج بھی علماء ومشائخ دفاع پاکستان کیلئے میدان عمل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل جائے گااور شہداء کا خون رنگ لائیگا۔سیمینار سے مولانا اکرام اللہ خان،مولانا اقبال ساجد،مولانا سیف اللہ شاہ، مولانا حفیظ اللہ ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہمیں افواج پاکستان پر فخرہے پاکستان کی باصلاحیت فوج بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتی ہے قوم حوصلہ رکھے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے دیگر ادارے ملک کی جغرافیائی سرحدوں پر موجود ہیں۔اگر افواج پاکستان نے پیش قدمی کی تو پوری قوم پشت پر ہوگی اور بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد آجائیگا۔
جمعیت اہلسنت