سمجھوتہ ایکسپریس 109 مسافروں کو لیکر بھارت روانہ

  سمجھوتہ ایکسپریس 109 مسافروں کو لیکر بھارت روانہ

  

لاہور(این این آئی) پاکستان او ربھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس109مسافروں کو لیکر بھارت روانہ ہو گئی،بھارتی ریلوے کے ڈرائیور اور گارڈز خود واہگہ اسٹیشن سے آکر ٹرین لے کر گئے،سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور وگارڈز (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کو بھارتی اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے پر ڈرائیور و دیگر عملہ نے ٹرین بھارت لے جانے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس لاہور اسٹیشن سے سوا گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوکر واہگہ اسٹیشن 6 گھنٹے تک کھڑی رہی، اور واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 7 گھنٹوں کی تاخیر سے بھارت کے اٹاریریلوے سٹیشن کے لیے روانہ ہوئی، ٹرین سے 109 مسافر گئے جب کہ ٹرین کے ساتھ 11 مسافر بوگیاں اور 10 مال بردار بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں۔پاکستانی ٹرین ڈرائیور عرفان اور ٹرین گارڈز جاوید اور مشتاق کو بھارتی اداروں کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہراساں کیا گیا تھا جس پر ٹرین ڈرائیور اور ٹرین گارڈز نے اپنے پاسپورٹس ریلوے حکام کو ٹرین چلنے سے ایک روز قبل ہی واپس کرتے ہوئے ٹرین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی اداروں کی جانب سے ٹرین ڈرائیور عرفان کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم پر واقع ایک کمرے میں لے جاکر ان کے لئے کام کرنے اور پاکستانی موبائل فون سمز، انگلش اخبار اور ملٹری ٹرینوں کی آمدورفت کے متعلق بتانے کے بارے میں کہا تھا جس پر انہوں نے انکار کردیا تھا۔

سمجھوتہ ایکسپریس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -