میٹرو بس منصوبہ،ایل ڈی اے ٹیپا کے 21 افسران و ملازمین آ ج نیب میں پیش ہونگے

میٹرو بس منصوبہ،ایل ڈی اے ٹیپا کے 21 افسران و ملازمین آ ج نیب میں پیش ہونگے

  

لاہور(این این آئی)میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں ایل ڈی اے ٹیپا کے 21افسران و ملازمین آ ج (جمعہ) کے روز نیب میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قائمقام چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین،پراجیکٹ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ڈائریکٹر حماد الحسن، اقرار قریشی، ہارون سیفی،ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر حسین، انصر بٹ، سابق ڈائریکٹر فنانس ٹیپا آفتاب مجید،ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد رشید سمیت ٹیپا کی تمام ٹیم نیب میں پیش ہو گی۔ میٹر و بس منصوبے کے وقت سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے سعید اختر ان دنوں امریکہ میں ہیں۔

ایل ڈی اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -