بینکوں کے ناقص سکیورٹی انتظامات کا نوٹس‘ ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

بینکوں کے ناقص سکیورٹی انتظامات کا نوٹس‘ ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

  

ملتان (وقائع نگار)ضلعی پولیس کی جانب سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں واقع بینکوں کے ممکنہ خطرات سے غافل ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ بیشتر بینکوں کی سیکورٹی انتظامات ناقص۔جبکہ ار پی او ملتان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے بینکوں کی سکیورٹی کو ایس اوپیز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

جاری کردی ہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے ملتان شہر میں کے مختلف علاقوں میں درجنوں سے زائد بینک موجود ہیں۔اور گاہے بگاہے ڈاکو بینکوں میں آنے والے شہریوں کو اپنا آسان ہدف سمجھ کر انکو ہزاروں اور لاکھوں روپے سے محروم کردیتے ہیں۔اسی حوالے سے اعلی پولیس حکام نے بینکوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کیلئے ایک ایس او پیز ترتیب دی۔جس کے مطابق سب سے پہلے بینک میں سیکورٹی گارڈ کی موجودگی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔جبکہ دیگر سیکورٹی میں بینکوں کے باہر مورچہ بنا ہوا ہو۔جس کے اندر سکیورٹی گارڈ موجود ہونا چاہیے۔واک تھرو گیٹ۔میٹل ڈیڈیکٹر۔اسلحہ۔سی سی ٹی وی کیمرے وغیرہ بھی موجود ہوں۔یہاں ذرائع کے مطابق ملتان شہر کے بیشتر تھانوں کے علاقوں میں واقع بینکوں کی سیکورٹی جاری ایس او پیز کے عین مطابق نہیں ہے۔جسکی وجہ ممکنہ سکیورٹی خطرات منڈلاتے رہتے ہیں۔بینکوں کی ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی نہ ہونے پر آر پی او سختی سے نوٹس لیا۔اور احکامات دیئے کہ ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں بینکوں کی سیکورٹی کو پولیس کی طرف سے جاری ایس او پیز کے لحاظ سے بنائے۔

ناقص سکیورٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -