بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ وولٹیج میں کمی‘ٹرپنگ سے صارفین کی زندگی اجیرن

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ وولٹیج میں کمی‘ٹرپنگ سے صارفین کی زندگی اجیرن

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کی لوڈشیڈنگ‘وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ نے صارفین کی زندگی اجیرن کر دی۔نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر فیڈرز اور لائنوں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

پر فالٹ کے باعث بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ نواحی علاقوں میں بری صورتحال ہے جن میں شجاع آباد کا موضع خان پور قاضیاں سر فہرست ہے۔اس حوالے سے کمپلینٹ سنٹرز پر شکایات درج کرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔بعض علاقوں میں تو سارا سارا دن بجلی نہیں ہوتی۔ ٹرانسفارمر جل جائے یا خراب ہو جائے تو کئی کئی گھنٹے اور سا را سارا دن میپکو عملہ نہیں آتا جس کی وجہ لائن سٹاف کی کمی بتائی جاتی ہے۔ صارفین احتجاج کرکے تھک چکے ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہو ں نے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -