برن یونٹ نشتر ہسپتال کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج جاری

برن یونٹ نشتر ہسپتال کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج جاری

  

ملتان (وقائع نگار) برن یونٹ نشتر ہسپتال کے ملازمین نے عید سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برن یونٹ انتظامیہ کے خلاف تیسرے روز بھی ہڑتال کی اور مظاہرہ کیا،مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا،جبکہ انتظامیہ نے 48 گھنٹون میں مطالبات کی منظوری کی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

یقن دہانی کرا دی ہے۔ یونٹی آف ڈسپلن پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے زیر اہتمام تیسرے روز بھی برن یونٹ میں ہڑتال کی گئی،اس دوران تمام پیرا میڈیکس اور دیگر ملازمین نے کام کا مکمل بائیکاٹ کئے رکھا جبکہ ملازمین کی بڑی تعداد برن یونٹ گیٹ پر جمع ہوئی اور مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کیا،اس موقع پر یونٹی آف ڈسپلن برن یونٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ 56 ملازمین کے کنٹریکٹ میں 6 مہینوں سے توسیع نہیں کی جا رہی،43 ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ روک لی گئی، ہے،عیدالاضحٰی قریب ہے جبکہ 26 ملازمین کی پوری تنخواہ روک لی گئی ہے جبکہ 17 ملازمین کو آدھی تنخواہ دی گئی ہے برن یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ناہید چودھری کے مبینہ ہتک آمیز رویے پر بھی ملازمین سراپا احتجاج نظر آئے۔اس موقع پر احتجاج کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ یونٹی آف ڈسپلن کی جانب سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو باقاعدہ درخواست جمع کروائی گئی تاہم اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی،دوسری جانب انتظامیہ نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرا دی جس پر یونٹی آف ڈسپلن نے احتجاج ختم کرتے ہویے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا۔

برن یونٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -