ایل ڈٖی اے کا34ارب 52کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور،ترقیاتی کاموں کے لئے 18ارب 52کروڑ مختص

 ایل ڈٖی اے کا34ارب 52کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور،ترقیاتی کاموں کے لئے 18ارب ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے سال 2019-20کے لئے ایل ڈی اے (اربن ڈویلپمنٹ ونگ)اور واساکے بجٹ کی منظوری دے دی ہے اور عوامی خدمت اور ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لئے کارکردگی اور پراسس کو بہتربنانے کی ہدایت کی ہے۔گورننگ باڈی کا اجلاس لاہو ر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا‘ میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم اورمحکمہ پی اینڈ ڈی، ہاؤسنگ، بلدیات‘ فنانس اور کمشنر لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو مالی سال2019-20 کے دوران مجموعی طور پر 34ارب52کروڑ78لاکھ روپے سے زیادہ کے وسائل دستیاب ہوں گے جن میں 18 ارب 82 کروڑ 25لاکھ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے - -ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے اس کی رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کاموں پر کل 3 ارب 68 کروڑ 80لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جن میں 35 کروڑ روپے ایل ڈی اے ایونیو ون‘23کروڑ روپے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی اورسیوریج کے منصوبوں‘تین ارب روپے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی جبکہ11کروڑ روپے ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں - 

نئے بجٹ میں مختلف عمارتوں کی تعمیر کے لئے مجموعی طو ر پر54کروڑ68لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کے دفتر کی توسیع پر2کروڑ روپے‘ ایونیو ون میں دفتر کی تعمیر پر5کروڑ روپے اورپارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن میں اضافی تعمیرات پر خرچ کے لئے 5کروڑ روپے شامل ہیں۔گارڈن ٹاؤن میں کمیونٹی سنٹر کی تعمیر پر 7کروڑ روپے‘فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں اپارٹمنٹس کی تعمیر پر 10کروڑ روپے‘ایل ڈی اے ملازمین کے لئے رہائش کی تعمیر پر خرچ کے لئے10کروڑ روپے شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -