مریم نواز کی نیب کی جانب سے گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے،سیف الملوک

  مریم نواز کی نیب کی جانب سے گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے،سیف الملوک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رہنماو ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب کی جانب سے گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے، سلیکٹڈ اور جعلی وزیر اعظم معیشت کے جنازے کو گرفتاریوں کے پیچھے چھپانا چاہتے ہیں اس حکومت نے گیارہ ماہ میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ان کی معاشی پالیسوں کی وجہ سے لوگ مہنگائی اور بھوک و افلاس کی وجہ سے مررہے ہیں لیکن ان کو عوام کی حالت بہتر بنانے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگانے سے ہی فرصت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پا رٹی کار کن مشکل کی اس گھڑی میں اپنے قا ئدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں اس با ت کی سمجھ نہیں آتی کی یہ کس طرح کا سیا سی انتقا م ہے جس میں اب گھروں کی ما ؤں بیٹیو ں کو بھی نشا نہ بنا یا جا نے لگا ہے حکو مت انتقا می آگ میں اس حد تک اند ھی ہو گئی ہے۔

کہ اس کو اس با ت کی ہی سمجھ نہیں آرہی کہ وہ ایک نہتی لڑکی سے بھی اتنے خو ف زدہ ہو گئے ہیں کہ اس کو بھی گر فتا ر کر لیا ہے۔اس کی جس حد تک بھی مذ مت کی جا ئے کم ہے  انہو ں نے کہا کہ حکومت کی دوغلی پالیسی اور ان میں کس قدر برداشت اور صبر ہے وہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا ہی حوصلہ تھا کہ انہوں نے عمران خان کے دھرنے کوجھوٹ اور الزا ما ت کی سیا ست کو  بڑی جرات،بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور جعلی وزیر اعظم معیشت کے جنازے کو گرفتاریوں کے پیچھے چھپانا چاہتے ہیں لیکن اب عوام اتنی بھی بر وقوف نہیں کہ ان کی نا اہلی کو نہ سمجھ سکے۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت عوام کی حالت بہتر بنانے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگانے سے ہی فرصت نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -