کوآپریٹو سوسائٹیز میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،عدنان بدر 

  کوآپریٹو سوسائٹیز میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،عدنان بدر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ایل ڈبلیو ایم سی نے عیدالاضحیٰ پر الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ایک جامع پروگرام تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں واقع تمام کوآپریٹوز کے فوکل پرسن کا اجلاس واپڈا ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں منیجر آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی عدنان بدر اے سی رائیونڈ،سرکل رجسٹرار جلیل احمد سمیت تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر منیجر آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی عدنان بدر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا پلان اور جگہوں کی نشاندہی کی تاکہ عید کے تینوں دن میں صاف ستھرائی کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے کوتاہی کی صورت میں متعلقہ سوسائٹی کیخلاف دفعہ 144کے تحت مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ اس موقع پر سرکل رجسٹرار جلیل قریشی نے تمام سوسائٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحیٰ کے تینوں دن سوسائٹی میں صفائی ستھرائی کا بندوبست کریں۔


 اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے LWMCکے پلان کے مطابق عمل کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔