عید الاضحی پر صفائی کے لئے دفعہ 144نافذ کرنے کا فیصلہ،وائلڈ لائف افسران کی چھٹیاں منسوخ

عید الاضحی پر صفائی کے لئے دفعہ 144نافذ کرنے کا فیصلہ،وائلڈ لائف افسران کی ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈپارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے صوبہ بھر کے افسران و اہلکاران کی عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔تمام افسران کو چھٹیوں کے دوران اپنی جائے تعیناتی پر موجود ر ہنے اور اپنے زیرانتظام وائلڈلائف پارکس اور چڑیا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ آفس رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہیڈ آفس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق تمام افسران کو اپنے زیر انتظام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران انتظامات کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ ہدایات پر سو فیصدعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت عید الاضحٰی کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی اور مینجر ایل ڈبلیو ایم سی سمیت سوسائٹی انتظامیہ اور دیگر نے شرکت کی۔جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی اور مینجر ایل ڈبلیو ایم سی نے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو سینٹیشن پلان کے متعلق بریفنگ دی۔

عید کے دنوں میں لاہور میں 144 دفعہ نافذ کی جائے گی۔

اے سی رائیونڈ نے کہا کہ خلاف ورزی پر سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -